169

ایکلسٹون اور کونوے کو آئی سی سی کا ایوارڈ

دبئی ۔ انگلینڈ کی اسپنر سوفی ایکلسٹون نے ہندوستانی کھلاڑیوں شفالی ورما اور آل راؤنڈر سنیہ رانا کو مات دیتے ہوئے ماہ جون میں بہترین مظاہروں کے لئے آئی سی سی کی جانب سے دیا جانے والا ایوارڈ اپنے نام کرلیا ہے۔ مرد زمرہ میں نیوزی لینڈ کے اوپنر ڈیون کونوے نے یہ خطاب حاصل کرلیا ہے۔ بائیں ہاتھ کی اسپنر صوفی انگلش ٹیم کی جانب سے یہ ایوارڈ حاصل کرنے والے دوسری خاتون کھلاڑی بنی ہیں جبکہ فروی میں ٹیمی بیومنٹ نے یہ خطاب حاصل کیا تھا۔ علاوہ ازیں سوفی نے 2018 میں آئی سی سی کے سالانہ ایوارڈس میں ابھرتی کھلاڑی کے زمرہ کا ایوارڈ بھی حاصل کیاتھا۔ علاوہ ازیں ہندوستان کے خلاف کھیلے گئے واحد ٹسٹ مقابلے میں بھی سوفی انگلینڈ کی کامیاب بولر ثابت ہوئی تھیں جیسا کہ انہوں نے اس واحد مقابلہ میں 8 وکٹیں حاصل کی تھیں جبکہ اس کے بعد منعقدہ ونڈے سیریز کے دو مقابلوں میں فی کس 3 وکٹیں حاصل کیں۔ ایوارڈ کے حصول پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے سوفی نے کہا کہ ایوارڈ حاصل کرنا کافی خوشگوار ہے اور خاص کر جس عرصہ کے دوران بہتر مظاہروں کیلئے یہ ایوارڈ دیا گیا اس دوران ہم نے تینوں طرز کی کرکٹ کھیلی ہے۔ ٹیم کے مجموعی مظاہروں پر بھی سوفی نے اطمینان ظاہر کیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں