ملک میں کورونا کیسوں میں ریکارڈ 13586کااضافہ،تعداد 380532

0
79
نئی دہلی// ملک میں کورونا وائرس (کوویڈ 19) کے انفیکشن کے مسلسل بڑھتے ہوئے کیسز کے درمیان اب تک دو لاکھ سے زائد متاثرین صحت مند ہوچکے ہیں اور گزشتہ دو دنوں میں مرنے والوں کی تعداد میں کمی آئی ہے۔
مرکزی وزارت صحت و خاندانی بہبود کی جانب سے جمعہ کو جاری اعداد و شمار کے مطابق کورونا انفیکشن کے 13586 نئے کیس آنے سے متاثرین کی تعداد بڑھ کر 380532ہوگئی ہے۔
 گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 336 افراد مرچکے ہیں۔جمعرات کو ان اموات کی تعداد 334 تھی جبکہ بدھ کے روز یہ تعداد 2003 تھی۔ اس بیماری سے مرنے والوں کی تعداد بڑھ کر 12،573 ہوگئی ہے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here