شوپیان خونین معرکہ آرائی میں جنگجوہلاکتوں کی تعداد5

0
78
سرینگر//جنوبی ضلع شوپیان میں گذشتہ روز شروع ہوئی معرکہ آرائی میں جمعہ کی صبح تک5جنگجو جاں بحق ہوگئے۔اس معرکہ میں گذشتہ روز ایک جبکہ آج مزید4جنگجو جاں بحق ہوگئے۔
فوج نے شوپیان کے امام صاحب علاقے میں واقع بنڈپاوا نامی گاﺅں میں5جنگجو ہلاکتوں کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ ابھی جنگجو مخالف آپریشن جاری ہے۔
 سیکورٹی فورسز اور جنگجوﺅں کے مابین یہ معرکہ کل اُس وقت شروع ہوا جب فورسز نے بنڈ پاوا میں تلاشی آپریشن شروع کیا جس کے دوران جنگجوﺅں اور فورسز کا آمنا سامنا ہوگیا اور طرفین نے ایک دوسرے پر گولیاں چلائیں۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here