243

ڈی جی نے آئی ایم پی اے سری نگر میں تربیتی کورسو ں کا اِفتتاح کیا

سر ی نگر/13؍ جولائی :ڈائریکٹر جنرل جموںوکشمیر اِنسٹی چیوٹ آف مینجمنٹ، پبلک ایڈمنسٹریشن ایند رورل ڈیولپمنٹ ( آئی ایم پی اے آرڈی ) سوربھ بھگت نے آج آئی ایم پی اے آر ڈی مین کیمپس سری نگر میں سیکرٹریٹ اسسٹنٹس ٹریننگ کورسوں کا اِفتتاح کیا۔کورسوں کے دوران حکومت کے فرنٹ لائن کارکنان کی حیثیت سے 96 سینئر اسسٹنٹس اور 107 جونیئر اسسٹنٹس کو دو ماہ تک تربیت دی جائے گی۔ان اہلکاروں کا تعلق دیہی ترقی ، باغبانی ، سکولی تعلیم ، سما جی بہبود اور دیگر محکموں سے ہیں۔پروگرام کا اہتمام ایسو سی ایٹ پروفیسر ڈاکٹر رقیہ اَمین اور ریسر چ آفیسر نگہت اَمین کر رہے ہیں۔اَپنے اِفتتاحی خطاب میں ڈائریکٹر جنرل نے ملازمین کے لئے تربیت کے ماڈیولوں کی اہمیت پر زور دیا کیوں کہ جہاں تک جموں وکشمیر تنظیم نو ایکٹ 2019 کا تعلق ہے مختلف قواعد و ضوابط میں تبدیلی آئی ہے ۔سوربھ بھگت نے شرکأ کو آگاہ کیا کہ اِس برس آئی ایم پی اے پور ی کوشش کر ے گا کہ قومی سطح پر 2400 اَفسران کو تربیت دی جائے۔اُنہوں نے تربیت یافتہ اَفراد سے تربیتی کورسوں میں زیادہ سے زیادہ استفادہ کرنے کے لئے کہا تاکہ ان ماڈیولز کے ذریعے فراہم کردہ معلومات کو ان کی انتظامی صلاحیتیوں اور فروغ کے اِمکانات کو مزید احسن طریقے سے استعمال کیا جاسکے۔اُنہوں نے مزید کہا کہ تربیت یافتہ اَفراد کے مابین باہمی تعلقات پر دیر پا اثر پڑے گا اور ان کے کام سے مثبت نتائج بھی حاصل ہوں گے۔ڈائریکٹر ٹریننگ کشمیرڈاکٹر مشتاق اے خان نے شرکا ٔ پر زور دیا کہ وہ جے کے پی ایس سی کے زیر اہتمام اِمتحان پا س کر کے پروموشن کے حصول کے لئے سخت محنت کریں۔ریسر چ آفیسر نگہت اَمین نے شکریہ کی تحریک پیش کی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں