14

ٹنگڈار سیکٹر میں دراندازی اورمنشیات اسمگلنگ کی کوشش ناکام

50کروڑروپے مالیت کی 10کلوگرام پیروئین ضبط:لیفٹنٹ کرنل موسوی
سری نگر:۴۱،اپریل:جے کے این ایس :فوج ،بی ایس ایف اورپولیس نے ایک مشترکہ کارروائی کے دوران ضلع کپوارہ کے ٹنگڈار سیکٹر میں دراندازی اورمنشیات اسمگلنگ کی ایک کوشش ناکام بنادی ۔سرکاری ذرائع نے بتایاکہ سرحدپار سے منشیات کی اسمگلنگ کوروکنے کیلئے ٹنگدار سیکٹر میں فوج ،بی ایس ایف اورپولیس نے چوکسی بڑھادی ہے ۔ذرائع نے جے کے این ایس کو بتایاکہ اسی چوکسی کے بیچ منگل وارکورات دیرگئے سرحدپار سے دراندازی اورمنشیات اسمگلنگ کی ایک کوشش کی گئی تاہم فوج ،بی ایس ایف اورپولیس نے بروقت کارروائی کرکے دراندازی کیساتھ ساتھ منشیات اسمگلنگ کی کوشش بھی ناکام بنادی ۔انہوں نے کہاکہ یہ گزشتہ ایک ہفتے میں سرحدپار سے منشیات کواس پار اسمگل کرکے پہنچانے کی دوسری کوشش تھی جبکہ چندروزقبل ایک ایسی ہی کوشش کوناکام بنادیا گیاتھا۔ٹنگدار سیکٹرمیں تعینات فوج کے لیفٹنٹ کرنل ایمرون موسوی نے کہاہے کہ فوج نے بی ایس ایف اورپولیس کیساتھ ملکر سرحدپار سے منشیات اسمگلنگ کی کوشش بھی ناکام بنادی ۔انہوں نے کہاکہ اسمگلروںکو جب حفاظتی اہلکاروںنے للکارا تووہ رات کی تاریکی میں واپس بھاگ جانے میں کامیاب ہوگئے تاہم وہ اپنے پیچھے منشیات کی ایک بھاری کھیپ چھوڑ گئے ۔ لیفٹنٹ کرنل ایمرون موسوی نے بتایاکہ سیکورٹی اہلکاروں نے منشیات کی یہ کھیپ ضبط کرلی ،جس میں 10کلوگراہ ہیروئین ہے ۔انہوںنے کہاکہ بین الااقوامی مارکیٹ میں ضبط شدہ منشیات کی مالیت لگ بھگ پچاس کروڑ روپے بنتی ہے ۔انہوں نے کہاکہ منشیات اسمگلروں کیساتھ کچھ جنگجو بھی تھے جودراندازی کی کوشش کیلئے یہاں آئے تھے لیکن اُن کی کوشش بھی ناکام بنادی گئی ۔ لیفٹنٹ کرنل ایمرون موسوی نے بتایاکہ منشیات اسمگلروںکو پاکستانی فوج کی پشت پناہی اورحمایت حاصل ہے کیونکہ منشیات اسمگلنگ سے حاصل ہونے والی رقم کوکشمیرمیں ملی ٹنسی کوفروغ دینے کیلئے صرف کیاجاتاہے ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں