12

شاہپور کنڈی ڈیم پروجیکٹ ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے راوی نہر کے باقی حصے کا سنگِ بنیاد رکھا

کٹھوعہ ، سانبہ کو نومبر 2022 تک راوی نہر کے ذریعے 1150 کیوسک پانی فراہم ہو گا
کٹھوعہ 10 اپریل :وزیر اعظم کے دفتر میں مرکزی وزیر مملکت ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے آج بسنت پور کٹھوعہ میں راوی نہر کے باقی حصہ کے کام کا سنگِ بنیاد رکھا ۔اس موقعہ پر ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مرکزی حکومت مشن موڈ کے تحت شاہ پور کنڈی ڈیم پروجیکٹ پر کام کر رہی ہے جس کا مقصد علاقے میں دریائے راوی کے مکمل پانی کو استعمال کرنا ہے ۔ ڈاکٹر سنگھ نے مزید کہا کہ ڈیم کا تقریباً 63 فیصد کام مکمل ہو چکا ہے اور اس کی تکمیل پر شاہ پور کنڈی ڈیم پروجیکٹ کٹھوعہ اور سانبہ اضلاع میں آنے والے 32173 ہیکٹر رقبے کو آبپاشی کی سہولیات فراہم کرے گا ۔ ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے کہا کہ نومبر 2022 تک شاہ پور کنڈی ڈیم پروجیکٹ کے مکمل ہونے سے مقامی آبادی کی معثیت کو بڑھاوا دینے کے ساتھ ساتھ کٹھوعہ اور سانبہ اضلاع کے کنڈی اور سرحدی علاقوں میں آبپاشی کی سہولیات کے علاوہ سیاحت کو بھی بڑھاوا ملے گا ۔ ڈی ڈی سی چئیر پرسن مہان سنگھ اور وائس چئیر پرسن رگھونندن سنگھ نے راوی نہر کی تعمیر کیلئے حکومت ہند کی تعریف کی جس سے جموں و کشمیر کی ہزاروں ہیکٹر اراضی کو سیراب کرنے میں مدد ملے گی ۔ڈپٹی کمشنر کٹھوعہ راہول یادو ، ایس ایس پی کٹھوعہ آر سی کوتوال ، اے ڈی سی اتل گپتا ، اے ڈی سی بسوہلی تلک راج تھاپا ، ڈی ڈی سی ممبران کے علاوہ مختلف محکموں کے اعلیٰ افسران بھی اس موقعہ پر موجود تھے ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں