13

جموں کے گاندھی نگر کی ایک پارک میں تیندوا نمودار، زندہ پکڑا گیا

جموں// ضلع جموں کے گاندھی نگر علاقے کی گرین بلٹ پارک میں منگل کی صبح تیندوے کو دیکھا گیا جس سے پورے علاقے میں خوف وہراس پھیل گیا تاہم تیندوے کو زندہ پکڑا گیا۔
متعلقہ محکمے کے ایک عہدیدار نے بتایا کہ گاندھی نگر کی گرین بلٹ پارک میں ایک تیندوے کے گھومنے کی اطلاع موصول ہوتے ہی ٹیموں کو جائے موقع پر بھیج دیا گیا تاکہ اس کو پکڑا جا سکے۔
انہوں نے بتایا کہ تیندوے نے ایک عام شہری اور متعلقہ محکمے کے دو اہلکاروں پر حملہ کرکے ان کو زخمی کر دیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں