189

کورونا صورتحال میں نمایاں بہتری 143نئے مثبت معاملات سامنے آئے ۔ اَب تک3,12,198مریض صحتیاب

جموں/13؍ جولائی :چھلے چوبیس گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے143نئے مثبت معاملات سامنے آئے ہیںجن میں سے92کا تعلق کشمیر صوبے سے اور 51کا تعلق جموں صوبے سے ہیں اور اِس طرح مثبت معاملات کی کل تعداد3,18,991تک پہنچ گئی ہے۔حکومت کی طرف سے جاری کئے گئے روزانہ میڈیا بلیٹن میں بتایا گیا ہے کہ نوول کورونا وائرس کے3,18,991معاملات سامنے آئے ہیں جن میں سے2,435سرگرم معاملات ہیں۔اَب تک3,12,198اَفراد صحتیاب ہوئے ہیں ۔جموں وکشمیر میں کوروناوائرس سے مرنے والوں کی مجموعی تعداد4,358تک پہنچ گئی ،جن میں سے 2,231کا تعلق کشمیر صوبہ سے اور2,127کاتعلق جموں صوبہ سے ہیں۔اِس دوران آج مزید416فراد شفایاب ہوئے ہیںجن میںجموں صوبے کے226افراداور کشمیر صوبے کے190اَفرادشامل ہیں۔بلیٹن میں مزید کہا گیا ہے کہ اَب تک 107,27,100ٹیسٹوں کے نتائج دستیاب ہوئے ہیں جن میں سے 13؍ جولائی 2021ئ؁کی شام تک104,08,109نمونوں کی رِپورٹ منفی پائی گئی ہے ۔علاوہ ازیں اَب تک25,76,169افراد کو نگرانی میں رکھا گیا ہے جن کا سفر ی پس منظر ہے اور جو مشتبہ معاملات کے رابطے میں آئے ہیں۔ اِن میں9,231اَفراد کو گھریلو قرنطین میں رکھا گیا ہے جس میں سرکار کی طرف سے چلائے جارہے قرنطین مراکز بھی شامل ہیں ۔2,435فراد کوآئیسولیشن میں رکھا گیا ہے جبکہ2,75,933اَفراد کو گھروں میں نگرانی میں رکھا گیا ہے۔اِسی طرح بلیٹن کے مطابق22,84,212اَفرادنے 28روزہ نگرانی مدت پوری کی ہے۔بلیٹن کے مطابق پچھلے چوبیس گھنٹوں کے دوران سری نگر میں41نئے معاملات درج کئے گئے جب کہ اَب تک ضلع میں کورونا وائرس کے70,737معاملات کی تصدیق ہوئی ہے جن میں سے538سرگرم معاملات ہیں ۔69,367مریض شفایاب ہوئے ہیں( آج74مریض کی صحتیابی کے ساتھ) جبکہ832 اَفرادکی موت واقع ہوئی ہے۔ضلع بارہمولہ میں اَب تک کورونامریضوں کی تعداد23,424ہوئی ہیںجن میں سے 146سرگرم معاملات ہیں اور280مریضوں کی موت واقع ہوئی ہیںاور 22,998صحتیاب ہوئے ہیں۔اُدھرضلع بڈگام میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی کُل تعداد اب تک 22,752ہوئی ہیں(آج08نئے معاملات سمیت )جن میں سے 120سرگرم معاملات ہیں اور22,428صحتیاب ہوئے ہیں(آج 20مریض کی صحتیابی کے ساتھ)جبکہ204کی موت واقع ہوئی ہے ۔ پلوامہضلع میں کووِڈ ۔19کے15,047معاملات کی تصدیق ہوئی ہے(آج07نئے معاملات سمیت ) جن میں سے85سرگرم معاملات ہیں اور193مریضوں کی موت واقع ہوئی ہیںاور 14,769صحتیاب ہوئے ہیں۔ ضلع کپو ا ڑہ میں 13,961معاملات درج کئے گئے ہیں اور100معاملات سرگرم ہیںاور13,696 مریض صحتیاب ہوئے ہیں اور165 مریضوںکی موت واقع ہوئی ہے۔ضلع اننت ناگ میں 16,252مثبت معاملے سامنے آئے ہیںجن میں113سرگرم ہیں۔ 15,934مریض صحتیاب ہوئے ہیںجبکہ205کی موت واقع ہوئی ہے۔ضلع با نڈ ی پورہ میں 9,397مثبت معاملے سامنے آئے ہیںجن میں74سرگرم ہیں۔ 9,223مریض صحتیاب ہوئے ہیںجبکہ 100کی موت واقع ہوئی ہے۔ضلع گا ند ربل میں کل9,761معاملات سامنے آئے ہیں جن میں131سرگرم معاملات ہیںاور 9,553 اَفراد شفایاب ہوئے ہیںجبکہ 77کی موت واقع ہوئی ہے ۔ضلع کولگام میں11,190مثبت معاملات پائے گئے ہیںجن میں70سرگرم معاملات ہیںاور 11,003صحتیاب ہوئے ہیں اور117کی موت واقع ہوئی ہے جبکہ ضلع شوپیان میں 5,571مثبت معاملات سامنے آئے ہیںجن میں08سرگرم ہیں اور 5,505صحتیاب ہوئے ہیں جبکہ 58کی موت واقع ہوئی ہے۔اِسی طرح جموں میں وائر س کے 52,577مثبت معاملات پائے گئے ہیں(10نئے معاملات سمیت ) جن میں193سرگرم معاملات ہیںاور51,246صحت یاب ہوئے ہیںاور1,138کی موت واقع ہوئی ہے ۔ اود ھمپور ضلع میں اَب تک کورونا مریضوں کی کُل تعداد 11,241ہوئی ہیںجن میں سے49مریض سرگرم ہیں اور 11,060 صحتیا ب ہوئے ہیں اور132کی موت واقعی ہوئی ہے۔راجوری ضلع میں کورونا کے اب تک10,811 مثبت معاملات سامنے آئے جن میں سے78معاملات سرگرم ہیںاور10,511اَفراد صحتیاب ہوئے ہیں جبکہ222کی موت واقع ہوئی ہے۔ضلع ڈ وڈ ہ میں7,078 مثبت معاملات سامنے آئے جن میں سے202معاملات سرگرم ہیںاور6,755اَفراد صحتیاب ہوئے ہیں جبکہ121کی موت واقع ہوئی ہے۔ضلع کٹھوعہ میں9,244معاملات سامنے آئے ہیںجن میں9,069اَفراد صحتیاب ہوئے ہیں جن میں سے26معاملات سرگرم ہیںجبکہ149کی موت واقع ہوئی ہے۔ضلع سا نبہ میں 7,102معاملات سامنے آئے ہیںجن میں 38سرگرم معاملات ہیں اور6,945شفایاب ہوئے ہیں جبکہ119کی موت واقع ہوئی ہے۔ضلع کشتوا ڑ میں4,565معاملات کی تصدیق ہوئی ہے جن میں58معاملے سرگرم ہیں اور 4,464اَفراد شفایاب ہوئے ہیں جبکہ43کی موت واقع ہوئی ہے۔اِس طرح پونچھ میں6,192معاملے سامنے آئے ہیںجن میں 96سرگرم معاملات ہیں جبکہ6,002مریض شفایاب ہوئے ہیں جبکہ 94کی موت واقع ہوئی ہے۔دریں اثناضلع رام بن میں5,918معاملات سامنے آئے ہیں جن میں61معاملات سرگرم ہے۔5,791شفایاب ہوئے ہیں جبکہ66کی موت واقع ہوئی ہے۔ اور ریا سی میں بھی6,171معاملات سامنے آئے ہیں جن میں249معاملات سرگرم ہے اور5,879مریض پوری طرح سے صحتیاب ہوئے ہیںجبکہ 43کی موت واقع ہوئی ہے ۔بلیٹن میںکہا گیاہے کہ یہ ترتیب اُن ضلعوں کی ہے جہاں سے مریضوں کا پتہ لگا ہے یا جہاں وہ عارضی طور پر رہائش پذیر ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں